اورکزئی میں بمباری، 8 شدت پسند جاںبحق، میرانشاہ میں جھڑپ، ایک جنگجو مارا گیا

پشاور (اے پی اے + این این آئی) اپر اورکزئی پر جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری سے 8 شدت پسند جاںبحق ہو گئے جبکہ 3 مشتبہ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے اپراورکزئی کے علاقے مامندزئی، بوٹا خیل پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ ہیں ذرائع کے مطابق اپر اوکزئی کے مختلف علاقوں میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اورکالعدم تحریک طالبان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جھڑپ غروب آفتاب سے پہلے شروع ہوئی جب دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کر دیا فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔