موٹاپے سے نجات کیلئے پھلوں کا استعمال بڑھائیں : طبی ماہرین
لندن( نیٹ نیوز) عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ روزانہ سیب کھائیں، ڈاکٹر اور بڑھاپے کو دور بھگائیں ، اگر آپ کو موٹا پے سے نجات چاہیے تو سیب اسٹرابری سمیت پھل کھانا شروع کر دیں ۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد سیب، اسٹرابری، ناشپاتی اور مالٹوں کا زیادہ استعمال کریں تو یہ عمل ان کیلئے طویل عرصے تک فائدہ مند ثابت ہو گا۔