گوجرانوالہ چیمبر کے انتخابات، ون یونٹی گروپ ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی کامیاب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں بھی ون یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی ایسوسی ایٹ کلاس کی آٹھ نشستوں کے لئے کل1107 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ون یونٹی گروپ کے کامیاب قرارپانے والے ممبران میں محمد نعمان الحق پھلروان کے صاحبزادے رحمان الحق نے 718‘حاجی محمدیامین702‘عمران 700‘ شاہد اقبال694‘ شیخ محمد عزیر طارق693‘محمد زاہد افضل681 ‘ بشارت صغیر بٹ نے 680‘ اورعاطف ربانی نے659 ووٹ حاصل کئے۔یاد رہے کہ کارپوریٹ کلاس کے پیر کے روز ہونےو الے الیکشن میں بھی ون یونٹی گروپ کلین سویپ کرچکا ہے۔