گوجرانوالہ: مدثر قیوم کے جعلی ڈگری کیس میں عدم حاضری پر کنٹرولر امتحانات بہاولپور یونیورسٹی کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران عدم حاضری کی بناءپر بہاولپور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات امتیاز علی سکھیرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 19 ستمبر تک کیلئے موخر کردی ہے جبکہ سی پی او گوجرانوالہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تاریخ پر کنٹرولر کی عدالت کے روبرو پیشی کو ہرممکن یقینی بنائیں۔