کشکول توڑنے کے دعوے کرنیوالوں نے چند ماہ میں ہی 13 سو ارب کے قرضے لے لئے: شوکت بسرا

کشکول توڑنے کے دعوے کرنیوالوں نے چند ماہ میں ہی 13 سو ارب کے قرضے لے لئے: شوکت بسرا

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالوں نے چند ماہ میں ہی ساڑھے 13 سو ارب کے قرضے لے لئے ہیں۔ اداروں کی نجکاری کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لایا جائے، پی آئی اے سمیت اگر کسی ادارے کی نجکاری کی گئی تو ہم اس کا راستہ روکیں گے۔