ڈیرہ بگٹی اور پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک

کوئٹہ (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد قادر بخش اور علی نواز کو ہلاک کر دیا۔ ادھر پنجگور میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد نسیم کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔