پنڈی بھٹیاں: 5 مرلے جگہ کے تنازع پر باپ کو چھت سے گرا کر مار ڈالا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) پنڈی بھٹیاں کے محلہ حمزہ ٹاﺅن میں ایک نوجوان جاوید نے 5 مرلے جگہ کے تنازعہ پر اپنے سگے باپ عباس کو مکان کی چھت سے پھینک کر قتل کر ڈالا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جاوید نے اپنے باپ عباس سے 10 مرلے اراضی مانگی، باپ نے 5 مرلے کا پلاٹ دیا مگر وہ اس پر خوش نہ تھا جس پر اس نے گھر میں تنازع کھڑا کیا ہوا تھا۔ گزشتہ روز وہ باپ پر حملہ آور ہوا جس پر باپ نے جان بچانے کیلئے چھت پر چڑھ کر مدد کیلئے پکارا مگر بے رحم بیٹے نے چھت پر باپ کو بیدردی کیساتھ پھینک دیا جس کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ سٹی پولیس پنڈی بھٹیاں مصروف تفتیش ہے۔