پشاور: ڈاکٹروں نے تین تدریسی ہسپتالوں میں ہڑتال کردی

پشاور (نوائے وقت نیوز) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پی کے کی کال پر ڈاکٹروں نے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں ہڑتال کردی ہے۔ لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد کمپلیکس میں او پی ڈی اور وارڈ کا بائیکاٹ کیا گیا۔