پشاور میں مکانات خالی کرانے پر علاقہ مکینوں کا سکیورٹی فورسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (بی بی سی) خیبر پی کے کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں مکانات کو زبردستی خالی کرانے پر متاثرہ افراد نے سکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ناجائز طور پر فوج کی اراضی پر قبضہ جمائے ہوئے تھے۔