پاکستان سے ڈومور کے مطالبہ کی بجائے قربانیوں کی قدر کی جائے: گورنر پنجاب

پاکستان سے ڈومور کے مطالبہ کی بجائے قربانیوں کی قدر کی جائے: گورنر پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام نے عالمی امن کے قیام کے لیے لاتعداد قربانیاں دی ہیں اور بین الاقوامی برادری پاکستان سے ”ڈومور“ کے مطالبے کی بجائے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کی قدر کرے۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار پاکستان نیوی وار کالج 43 ویں سٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب کے دوران کیا جنہو ں نے گورنر ہا¶س لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز میں کچھ بین الاقوامی عناصر بھی شامل ہیں جو اسے پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے۔