مصر: محمد بدیع سمیت اخوان المسلمون کے 5 رہنماﺅں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات‘ ترجمان گرفتار

قاہرہ (نوائے وقت نیوز+اے ایف پی) مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سینئر رہنماﺅں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان میں محمد بدیع، انکے 2 نائب خیرات الشطر، رشید بیوصی اور سلفی رہنما حاتم ابواسماعیل اور مبلغ ہگازی شامل ہیں یہ پانچوں مظاہرین کے قتل کے الزام میں زیر حراست ہیں۔ اخوان کے ترجمان جہاد الحدادکو پکڑ لیا گیا۔