لوئر کرم ایجنسی‘ پاک افغان سرحد پر گاڑی سے توپ کے 35 گولے برآمد

کرم ایجنسی (نامہ نگار) لوئر کرم پاک افغان بارڈر کے قریب پولیٹیکل انتظامیہ نے ایک گاڑی کی تلاشی میں توپ کے 35 گولے برآمد کر کے 2 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے علی زئی جیل میں بند کر دیا۔ اسلحہ ایک ٹیکسی کار کے ذریعے پاک افغان بارڈر کے قریب شورکو کے راستے علی زئی لایا جا رہا تھا۔