شہزادہ ہیری نے فریزر میں رات گذاری

شہزادہ ہیری نے فریزر میں رات گذاری

لندن (نیٹ نیوز) قطب جنوبی جانے کی تیاری کے دوران برطانوی شہزادہ ہیری نے آزمائشی طورپر فریزر میں رات گزاری۔ 29 سالہ شہزادہ ہیری رواں سال نومبر میں کامن ویلتھ کی ایک ٹیم کے ساتھ انٹارکٹکا میں منعقد ہونیوالی واک میں حصہ لیں گے۔ واک کا مقصد افغانستان میں زخمی ہونیوالے فوجیوں کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ اسی واک کی مشق کیلئے شہزادہ ہیری نے 20 گھنٹے ایک ایسے چیمبر میں گزارے جس کا درجہ حرارت منفی 35 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔