شکرگڑھ: غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنے والا لڑکا پاکستانی رینجرز کے حوالے

شکرگڑھ (نامہ نگار) بھارتی بارڈر سکےورٹی فورسز حکام نے غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے کو پاکستانی رےنجرز حکام کے حوالے کر دےا، لڑکے کی واپسی پر پرےشان حال ورثا مےں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ تفصےلات کے مطابق نواحی سرحدی علاقہ موضع نوگزہ کے رہائشی مشتاق احمد کا 10سالہ لڑکا قاسم غلطی سے اےک ہفتہ قبل بھارتی سرحد عبور کر کے بھارت چلا گےا۔ بھارتی بارڈر سکےورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد اسے پاکستانی رےنجرز حکام کے حوالے کر دےا۔