سوازی لینڈ کے بادشاہ نے 18سالہ دوشیزہ کو 14ویں شادی کیلئے منتخب کر لیا

مبابینی (اے ایف پی) سوازی لینڈ کے بادشاہ مسواتی III نے مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی 18سالہ دوشیزہ سندسوا دلامانی کو اپنی 14ویں ملکہ کے طور پر منتخب کر لیا ہے اور جلد اس سے شادی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات سوازی لینڈ کے ترجمان نے بتائی۔ ترجمان کے مطابق بادشاہ کی سندسوا دلامانی سے پہلی ملاقات ایک ڈانس پارٹی میں ہوئی تھی۔