جے یو پی ملک میں نظام مصطفٰی کا نفاذ چاہتی ہے: قاری زوار بہادر

جے یو پی ملک میں نظام مصطفٰی کا نفاذ چاہتی ہے: قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی ممبری اور اقتدار نہ ہمارے بزرگوں کا مطمع نظر تھا اور نہ آج ہمارا ہے جمعیت علماءپاکستان حکمرانوں کے ہر اچھے کام کی حمایت اور برے کاموں کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ جے یو پی ملک میں مقام مصطفےٰﷺ کا تحفظ اور مصطفےٰﷺ کا نفاذ چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے دفتر میں مختلف اضلاع کے صدور و سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قرارواقعی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔