برطانوی پروفیسر نے جان لیوا بیماری میں مبتلا افراد کی خودکشی میں معاونت کی حمایت کردی

لندن (نیٹ نیوز) نظریاتی طبیعات کے مشہور برطانوی پروفیسر سٹیفن ہاکنگ نے پہلی بار کھلے عام ایسے افراد کو خودکشی میں معاونت دینے کے نظریے کی حمایت کی ہے جو کسی جان لیوا بیماری کے آخری مراحل میں ہوں۔ پروفیسر ہاکنگ موٹر نیورون ڈزیز کے مریض ہیں۔ کچھ عرصہ قبل وہ خود لائف سپورٹ مشین پر رہے ہیں جس دوران ان کی اہلیہ کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اس مشین کو بند کرسکتی ہیں۔