اسلامی جمعیت طلبہ دینی اور قانون کی پابند طلبہ تنظیم ہے: لیاقت بلوچ

اسلامی جمعیت طلبہ دینی اور قانون کی پابند طلبہ تنظیم ہے: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ دینی اور قانون کی پابند طلبہ تنظیم ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ حالیہ دنوں میں ہونے والے افراد کی گرفتاری کے متعلق اظہار لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کر چکی ہے۔ انتظامیہ اپنی انتظامی کمزوریوں، ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے ۔