دریائے برلادو کے کنارے موت اور زندگی کے درمیان ایک قدم کا فاصلہ رہ جاتا ہے
شگر( نیٹ نیوز) درہ غونڈو غورو وادی شگر کو وادی خپلو کی ذیلی وادی ہوشے سے ملاتا ہے ۔ غونڈو غورو لا شاید دنیا کا مشکل ترین اور منفرد ترین ٹریک ہے اور یہ کنارہ کیا ہے؟ ایک پتھریلی عمودی گہرائی ہے جہاں پھسلنے کی گنجائش نہیں ۔ اس سفر میں موت اور زندگی کے درمیان ایک قدم کا فاصلہ ہے۔ آپ کے پاس دو آپشن ہیں، ڈگمگا لیں، یا زندہ رہ لیں۔کنکارڈیا کو پہاڑوں کے دیوتا کا دربار خاص کہا جاتا ہے کیونکہ اس دربار میں دنیا کے کئی معزز ترین پہاڑ دست بستہ صف آرا ہیں اور یہاں سے آپ چار (کے ٹو، گیشر برم اول، براڈ پیک، گیشر برم دوم) ایسی چوٹیوں کا دیدار کر سکتے ہیں جن کی بلندی آٹھ ہزار میٹر سے زائد ہے، دنیا کا کوئی اور مقام یہ منفرد منظر آپ کی خدمت میں پیش نہیں کرتا۔ غونڈو غورو جانے کے لئے کنکارڈیا سے دائیں جانب یعنی جنوبی مست ٹرن لے کر علی کیمپ پہنچتے ہیں ۔ اس سفر میں موت اور زندگی کے درمیان ایک قدم کا فاصلہ ہے۔ آپ کے پاس دو آپشن ہیں، ڈگماگا لیں ، یا زندہ رہ لیں۔