کوئٹہ کے قریبی علاقے سے 2 نعشیں برآمد

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے قریبی علاقے کان مہترزئی کے قریب سے 2 افراد کی کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی کے قریب سے 2 افراد کی نعشیں برآمد کرکے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں جہاں سے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھوا دی گئیں۔