کسان نے ’’کالا ٹماٹر‘‘ کاشت کرکے کویت میں شہرت حاصل کرلی

کسان نے ’’کالا ٹماٹر‘‘ کاشت کرکے کویت  میں شہرت حاصل کرلی

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) کویت کے علاقہ وفرہ میں ایک کاشتکار یوسف سویلم الکریباتی نے اپنے کھیتوں میں ’’کالا ٹماٹر‘‘ کی کاشت کرکے کویت میں شہرت حاصل کر لی ہے۔ کاشتکار نے کہا ہے کالا ٹماٹر طبعی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے شوگر اور کینسر کے مریضوں کو قدرتی فائدہ پہنچتا ہے۔ اسکی کاشت برطانیہ اور امریکہ میں کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کویت حکومت نے کویتی مزارعوں کو بڑے بڑے فارم بنا کردئیے ہیں جہاں اب دنیا بھر کی سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں۔