چین میں کتا معذور مالک کا سہارا بن گیا

چین میں کتا معذور مالک کا سہارا بن گیا

بیجنگ (نیٹ نیوز)جی ہاں چین کے صوبے ڑجیانگ کے ایک گھر میں 86سالہ بوڑھے معذور شخص کے سا تھ رہنے والا یہ وفادار کتا بڑھاپے میں اپنے مالک کا سہارا بن گیا ہے۔ کتا اپنے مالک کو روزانہ وہیل چیئر پر بازار لے کر جاتا ہے جہاں اس کا مالک بھیک مانگ کر اپنا اور اس کا پیٹ پالتا ہے۔