چنیوٹ: پولیو ٹیم پر کتے چھوڑنے والے دونوں ملزم گرفتار، جوڈیشل جیل جھنگ منتقل

چنیوٹ (نامہ نگار) پولیو ٹیم پر کتے چھوڑنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف چنیوٹ کے نواحی علاقہ تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج تھا۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز پولیو کی ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ علاقہ کے زمینداروں نے پالتو کتوں کو چھوڑ دیا جنہوں نے قطرے پلانے والے خاتون مختار بی بی کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد عبدالقادر قمر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان عنصر علی اور صفدر علی گرفتار کرکے جوڈیشل جیل جھنگ بھجوا دیا گیا۔