ٹانک میں 2015ء کا پہلا پولیو کیس 9 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

پشاور (این این آئی) ملک میں 2015ء کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا‘ ضلع ٹانک کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فیڈرل ایمرجنسی آپریشن سنٹر ذرائع کے مطابق خیبر پی کے کے ضلع ٹانک کی 9 ماہ کی بچی روحیدہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔