میانوالی: سول ڈیفنس اہلکاروں نے نہر سے ملنے والا دستی بم ناکارہ بنا دیا

میانوالی (نامہ نگار) سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل کمانڈر خالق داد خان نے نہر تھل سے ملنے والا دستی بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کی اطلاع پر انہوں نے یہ کارروائی کی جبکہ اسی اثناء میں وائرلیس کنٹرول آفس سے اطلاع ملی کہ دلیوالی قریشیاں کے قریب بھی نہر میں ایک دستی بم موجود ہے۔ سول ڈیفنس عملہ اور بم ڈسپوزل کمانڈر وہاں پہنچے اور نہر سے بم کو نکالا اور اسے بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ڈیفنس آفس موچھ کے ایک سکول میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ بم ڈسپوزل کمانڈر موقع پر پہنچا، تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ فقط کوئی کھلونا تھا۔