متاثرین شمالی وزیرستان کا راشن نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ، سڑک بلاک کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) متاثرین شمالی وزیرستان کا راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈیرہ بنوں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین نے راشن نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بنوں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ موقع پر موجود ایک متاثرین محمد نور نے بتایا تین دنوں سے راشن کے لئے آرہا ہوں مگر راشن نہیں مل رہا ،گیٹ پاس جو متاثرین کو ملتا ہے این جی اوز اور پولیس کے اہلکارپانچ سو روپے پر بیچ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک بزرگ مثل خان نے کہا کہ راشن پوائنٹ صرف ایک  ہے، راشن پوائنٹ چار پانچ ہونے چاہئیں۔ اس بارے  میں متعلقہ غیرسرکاری این جی او کے انچارج شفقت علی شاہ نے کہا ٹوکن نمبر فروخت نہیں ہو رہے جن متاثرین کو راشن نہیں ملتا تو وہ یہ بہانا بناتے ہیں۔