مانسہرہ‘ نجی سکول کے چوکیدار سے بندوق چلنے سے 4 طالبات زخمی

مانسہرہ (نامہ نگار) جندر بانڈ میں قائم تہذیب اکیڈمی پبلک سکول کے چوکیدار سے بندوق صاف کرتے ہوئے گولیاں چل جانے سے چار طالبات زخمی ہوگئیں۔ سٹی پولیس کے مطابق چوکیدار نیاز محمد بندوق صاف کر رہاتھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے چار طالبات حدیقہ بی بی‘ اقراء بی بی‘ حسن جان بی بی اور حلیمہ بی بی زخمی ہوگئی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔