سکیورٹی خدشات‘ رینجرز کے دستوں نے سرگودھا ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی سنبھال لی

سرگودھا (نامہ نگار) سکیورٹی خدشات کے باعث رینجرز کے دستوں نے ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی کے انتظامات کو سنبھال لیا ہے۔ رینجرز پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے بیرونی حصے اور پلیٹ فارموں سمیت دیگر اہم جگہوں پر بھی سکیورٹی اہلکار مامور کر دیئے ہیں۔ ریلوے ذرائع نے بتایا رینجرز اہلکار 29 جنوری تک سامان کی بھی چیکنگ کرینگے۔