ساہیوال/سرگودھا میں مسجد سمیت متعدد مقامات پر چھٹی بار داعش کے حق میں وال چاکنگ، شہر میں خوف و ہراس

ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) شہر میں مسجد سمیت جگہ جگہ دیواروں اور دکانوں کے باہر چھٹی دفعہ داعش کے حق میں وال چاکنگ کردی گئی۔ مقامی پولیس نے جامع مسجد حاجی کھیڑے والی اور ٹی ایم کے قریب واقع گلی نائیوں والی میں دیواروں پر لکھی چاکنگ مٹا دی۔ ایک ماہ کے عرصہ میں چھٹی بار یہ وال چاکنگ کی گئی ہے تاہم مقامی پولیس ابھی تک کسی شخص کو پکڑنے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چاکنگ سے ساہیوال شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔