خیبر پی کے میں ملٹری کورٹس کے قیام کیلئے ابتدائی ہوم ورک شروع

پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پی کے میں ملٹری کورٹس کے قیام کیلئے ابتدائی ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے جیل خانہ جات اور پولیس سے دہشت گردی سے متعلق ملٹری کورٹس میں بھجوانے کیلئے کیسز کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں 3 ملٹری کورٹس قائم کئے جائیں گے دہشت گردی کے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے بعد محکمہ داخلہ، جیل خانہ جات اور پولیس باہمی مشاورت کے بعد کیسز ملٹری کورٹس کو بھجوائیگی۔ ذرائع نے بتایا ابتدائی طور پر ملٹری کورٹس میں قبائلی علاقہ جات، ملاکنڈ ایجنسی اور پشاور سمیت صوبے کے 35کیسز ملٹری کورٹس میں بھجوائے جائیں گے کیسز کی چھان بین محکمہ داخلہ ، پولیس، جیل خانہ جات اور اپیکس کمیٹی فوجی عدالتوں کو بھجوائے گی۔