تھرپارکر:غذائی قلت سے 2 بچیاں انتقال کرگئیں

تھر پارکر(آن لائن )تھرمیں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا،غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہوکر 2بچیاں انتقال کرگئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چھاچھرو کے سرکاری ہسپتال میں ایک سال کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ڈیپلو کے نواحی گاوں ابراہیم لوند میں تین دن کی بچی انتقال کر گئی۔ موسم کی تبدیلی کے باعث بچوں اور خواتین میں موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔