انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر عزیز لہڑی کو ڈی ایچ او کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔