چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق کی گاڑی پر حملہ، خاران میں عظیم بڑیچ کے گھر دستی بم پھینکا گیا، 2 زخمی

چارسدہ، خاران ( نوائے وقت نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ کے علاقے سرڈیری میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق اے این پی کے رہنما فاروق خان پی کے17 کے نائب صدر ہیں اور الیکشن مہم کے سلسلے میں جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا۔ بم ریموٹ کنٹرول تھا۔ ادھر بلوچستان کے علاقے خاران میں بی این پی عوامی کے رہنما عظیم بڑیچ کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔