قصور: این اے 138 تحریک انصاف کے امیدوار حسن علی کے 2گن مین اسلحہ کی نمائش پر گرفتار

قصور (نوائے وقت رپورٹ) قصور کے حلقہ این اے 138 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن علی خان کے دو گن مین گرفتار کر لئے۔ ڈی پی او کے مطابق گن مینوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گن مین سرعام اسلحے کی نمائش کر رہے تھے۔ گن مینوں سے 40بور رائفل اور کلاشنکوف برآمد کر لی۔