شاہ کوٹ: مطلقہ نے 2سالہ بیٹی کو زہر دیکر مار ڈالا، خود بھی زہر پی لیا

شاہ کوٹ (نامہ نگار) نواحی گاﺅں مچھر والی میں ایک مطلقہ خاتون صغراں بی بی نے اپنی 2سالہ بیٹی زینب بی بی کو زہر پلا کر ہلاک کر دیا اور خود بھی زہر پی لیا۔ بتایا گیا ہے صغراں بی بی کو اس کے خاوند نے گھریلو ناچاقی پر طلاق دے دی تو وہ اپنی بیٹی زینب بی بی کے ہمراہ اپنے والدین کے ساتھ گاﺅں میں رہائش پذیر ہو گئی۔ چنانچہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر صغراں بی بی نے اپنی 2سالہ بیٹی زینب بی بی کو کسی چیز میں زہر ملا کر پلا کر ہلاک کر دیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔ ملزمہ نے پکڑے جانے کے خوف سے خود بھی زہر پی لیا مگر وہ بچ گئی۔ پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ نے ملزمہ کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔