بانس سے بنے کیڑے حقیقت کے بالکل قریب
ٹوکیو (نیٹ نیوز) بانس سے بنے گلدان، برتن یا فرنیچر تو آپ نے دیکھ رکھے ہو گے مگر نوریوکی سائتو نامی ایک جاپانی فنکار ایسے بھی ہیں جو بانس سے ایسے حشرات بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ انہوں نے اس انوکھے فن سے تتلی، ٹڈے، مکوڑے اور دیگر کیڑے انتہائی نفاست سے تیار کئے ہیں جنکی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔