کرہ ٔارض سے ملتا جلتا سیارہ دریافت
لندن (نیٹ نیوز)ماہرین فلکیات نے ایک ایسا سیارہ دریافت کر لیا ہے جو زمین سے بہت زیادہ قریب ہے اور انتہائی غالب امکان ہے کہ اس سیارے پر زندگی کے آثار موجود ہو سکتے ہیں۔سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق صرف 11 نوری سال (ایک لاکھ 41 ہزار سال) کے فاصلے پر موجود یہ سیارہ (ایگزو پلانیٹ) دوسرا ایسا سیارہ ہے جو ہماری زمین سے قریب ترین ہے اور یہاں کا درجہ حرارت اتنا موافق ہے کہ یہاں زندگی کی بقا ممکن ہو سکتی ہے۔