گڈانی: ساحل کے قریب سے 20 مچھیروں کی نعشیں برآمد

گڈانی (اے پی اے) گڈانی بریدو کیمپ کے قریب ساحل سمندر سے 20 افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زندگی کی بازی ہارنے والے یہ افراد ماہی گیر ہو سکتے ہیں۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے قریب بریدوکیمپ پر ساحل سمندر سے ملنے والی 20 نعشوں کے قریب ہی ایک کشتی بھی ملی جس کی وجہ سے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد ماہی گیر ہو سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر مچھلی کے شکار پر گہرے سمندر میں نکلے اور بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان کی زد میں آ گئے۔ نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کراچی سے فشر فوک فورم کے عہدیدار امدادی رضاکاروں کے ہمراہ لاشوں کی شناخت کیلئے گڈانی پہنچ گئے، نعشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔