پی پی رکن امیر علی ایوان میں گر گئے

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں دوران تقریر پیپلز پارٹی کے رکن امیر علی شاہ جاموٹ شوگر لیول کم ہونے پر اپنی نشست پر گر گئے جس پر پورا ایوان اپوزیشن بنچوں پر اکٹھا ہوگیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تجویز دی شاہ صاحب کو شوگر کا مسئلہ ہے جو کم ہوگیا ہے اسلئے انکو میٹھی چیز دی جائے جس پر شگفتہ جمانی فوراً میٹھا لے آئیں جو کام کرگیا۔