پولیو کی خصوصی مہم کا مقصد والدین کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کرنا ہے: سلمان رفیق

پولیو کی خصوصی مہم کا مقصد والدین کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کرنا ہے: سلمان رفیق

لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے سوموار کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے ہمراہ گلبرگ ڈسپنسری میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بچوں کو 9بیماریوں سے بچائو کی خصوصی حفاظتی ٹیکوں کی مہم 30جون تک جاری رہے گی۔ خصوصی مہم چلانے کا مقصد والدین کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کرنا اور ایسے بچوں کی کوریج کرنا ہے جو ٹیکے نہیں لگواسکے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ تمام والدین کی یہ ذمہ داری اور بچوں کا یہ حق ہے کہ انہیں صحت مند مستقبل فراہم کیا جائے ۔ والدین اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کی خاطر حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں اور مستقل معذوری سے انہیں بچانے کے لیے پولیو کے قطرے بھی پلوائیں۔