وزیرستان آپریشن‘تمام مکتبہ فکر کو حکومت کی حمایت کرنی چاہئے :منظور احمد وٹو

وزیرستان آپریشن‘تمام مکتبہ فکر کو حکومت کی حمایت کرنی چاہئے :منظور احمد وٹو

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے خلاف وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکتبہ فکر کو حکومت کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت احتجاج کا نہیں ہے۔ دہشت گرد قوم پر ایسی آئیڈیالوجی نافذ کرنا چاہتے ہیں جس کا موجودہ دور کے تقاضوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔