آپریشن کی حمایت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

آپریشن کی حمایت اور  پاک فوج سے  اظہار یکجہتی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (اے پی اے) پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک نے پنجاب اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے حق میں قرار داد جمع کرا دی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے واقعات کی مخالفت کرتی ہے۔ قرار داد میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت  بھی پیش کیا گیا۔