پنجاب میں جدید ترین پارکنگ سسٹم کے قیام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: میاں نعمان

پنجاب میں جدید ترین پارکنگ سسٹم کے قیام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: میاں نعمان

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور پارکنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب میں دنیا کا جدید اور بہترین پارکنگ سسٹم کے قیام کےلئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد عوام سہولیات کی فراہمی اور انھیں ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا ہے۔ لاہور میں جدید پارکنگ سٹینڈوں کے قیام کےلئے تیزی سے کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں استنبول سے الیکٹرو مکنیکل پارکنگ سسٹم تجربہ کے طور پر منگوائے جارہے ہیں جس کے ذریعے سوا مرلہ زمین پر 12گاڑیاں شفت وائز پارک کی جاسکتی ہیں اس جدید پارکنگ سسٹم کے ذریعے صوبائی دارالحکومت میں گاڑیوں کی پارکنگ جیسے بڑے مسئلہ پر آسانی سے قابو پایہ جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ کسکول اٹھا کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پیچھے بھکاریوں کی طرح چلنے والوں کو یہ علم ہی نہیں کہ جدید پارکنگ سسٹم کے قیام سے جہاں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئے گی وہاں سب سے زیادہ ریونیو بھی اسی سے جنریٹ کیا جا سکتا ہے۔