نبی کا امتی ہونا سب سے بڑی خوش قسمتی ہے: چودھری عبدالغفور

نبی کا امتی ہونا سب سے بڑی خوش قسمتی ہے: چودھری عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ ہم نبی کے امتی ہیں، ان کے امتی بننے کی خواہش انبیا بھی کرتے رہے لیکن یہ اعزاز ہمارے نصیب میں آیا۔ نبی پر درود بھیجنا سب سے افضل عمل ہے، ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی پورا خیال رکھنا چاہئے، بھائی چارہ قائم کئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، وہ مزدور یونین کے زیر اہتمام محفل میلاد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر چیئرمین میٹر فیکٹری ریٹائرڈ جنرل ذوالفقار علی خاں، صدر مزدور یونین حاجی اللہ دتہ،جنرل سیکرٹری مولوی مقصود احمد میاں طارق حسین بابا اسلم اور انیس خاں بھی موجود تھے۔