ایک ہفتے میں نگران سیٹ اپ فائنل ‘وزیراعظم کا تقرر 15مارچ تک ہو جائیگا: خورشید شاہ

ایک ہفتے میں نگران سیٹ اپ فائنل ‘وزیراعظم کا تقرر 15مارچ تک ہو جائیگا: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں نگران سیٹ اپ کے لئے نام فائنل کئے جائیں گے اور 15مارچ تک نگران وزیراعظم کا تقرر کر دیا جائے گا۔ سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے لئے نام نہیں دیے تاہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گرینڈ الائنس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میاں نواز شریف کا اپنا کوئی منشور نہیں۔ ایک سوال کے جواب پر خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہماری اتحادی تھی لیکن ضروری نہیں کہ انتخابات میں بھی اتحادی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طاہرالقادری کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا ان کے پیچھے کون ہے یہ اللہ جانتا ہے۔