گیلانی تنقید سے پہلے اپنے دور میں ہونیوالی کرپشن یاد رکھیں: عابد شیر علی

لاہور (خصوصی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کرپشن کی داستانیں رقم کرنے والوںکودوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے یوسف رضا گیلانی اپنے دور میں ہونے والے کرپشن کے سکینڈلز پربھی نظر ڈالیں۔این آئی سی ایل، سٹیل ملز، پی آئی اے، ریلوے جیسے قومی اداروں میں ان کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کی گئی اورکرپشن کی یہ کہانیاں زبان زد عام ہیں۔