گیس لوڈشیڈنگ سنگین صورتحال اختیار کر گئی

لاہور (پ ر) ٹاون شپ کے سینکڑوں مکینوں اور علاقہ کے ماجی رہنما محمد سرفراز خان نے ٹاون شپ کے بلاک نمبر 12`13`14`15`16 و بلاک نمبر 7` 8` 9 اور عمر چوک سی ون‘ ڈی ون کے مختلف بلاکوں میں سوئی گیس کی ریکارڈ لوڈشیڈنگ پر زبردست احتجاج کیا ہے۔ محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاون شپ میں سوئی گیس کی بندش سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ سارا سارا دن گیس بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ بحران پر قابو پانے کے لئے م¶ثر اقدامات کئے جائیں۔