گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے: لطیف رانا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے میڈیا سیل کے انچارج اور پاکستان عوامی محاذ کے چیئرمین لطیف رانا نے کہا ہے کہ گیس بحران پر وفاقی حکومت کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت نے گیس کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا ہوا ہے۔ گیس پاکستانی علاقوں سے نکلنے کے باوجود ملک بحران کا شکار ہے جس سے انڈسٹری تباہ ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اپنی رقوم دوسرے ممالک میں لگ رہے ہیں۔