گورنمنٹ ہائی سکول مالی پور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

لاہور (پ ر) دی ”پیس“ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول مالی پور میں میٹرک کے امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبا کو اعزازی اسناد اور نقدانعامات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ہیڈ ماسٹر جاوید ارشد کی زیر صدارت تقریب میں طلبا کے والدین، معززین علاقہ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔