کوئی بھی سیاسی شخصیت سقوط ڈھاکہ کی ذمہ دار نہیں: آصف خان

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے صد ر آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں کسی سیاسی شخصیت کا کردار نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 90ہزار قیدی پاکستانی فوجیوں کو رہائی دلا کر فوج کا مورال بلند کیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا سقوط ڈھاکہ کے بعد پھر اقتدار پسند جرنیلوں نے جمہوریت پر شب خون مار کر اپنی اقتدار کیلئے لسانیت صوبائیت کلاشنکوف ہیروئن کلچر تقسیم در تقسیم کے فارمولے کو فروغ دیا مگر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی کو فروغ دے کر تمام چھوٹی بڑی پارٹیوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ۔